23 مئی، 2023، 11:40 AM

عالمی برادری تل ابیب کو جارحیت سے روکے، عرب لیگ

عالمی برادری تل ابیب کو جارحیت سے روکے، عرب لیگ

عالمی عدالت انصاف اور دوسرے ادارے اپنی خاموش توڑ دیں اور صہیونی دہشت گرد حکام کو فوری طور پر انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خبر رساں ادارے وفا کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل کے معاون برائے مقبوضہ فلسطین نے صہیونی حکومت کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد ہوگی۔ سعید ابوعلی نے کہا کہ صہیونی شدت پسند کابینہ آئے روز فلسطینیوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔ فلسطینی عوام کے ساتھ مزید ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی۔ صہیونی فورسز نے نابلوس میں کیمپ پر حملہ کرکے تین فلسطینیوں کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا۔ 

انہوں نے عالمی برداری سے اپیل کی ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے بارے میں اپنی شرمناک خاموشی کو توڑ دے اور فلسطین پر ہونے والے حملوں اور مظالم کو روکنے کے لئے اقدامات کرے۔ فلسطین کے بارے میں عالمی قوانین پر عملدرامد ہماری ذمہ داری ہے۔

انہوں نے عالمی عدالت انصاف سے بھی کہا کہ فلسطینی سرزمین پر رونما ہونے والے ظلم و بربریت پر صہیونی مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔۔ صہیونی حکام سے بازپرس نہ ہونے کی وجہ سے ان کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے۔ 

یار رہے کہ فلسطین میں صہیونی فورسز کی جارحیت جاری ہے۔ گذشتہ روز نابلوس میں قابض فورسز نے فلسطینیوں کے گھروں پر بلڈوزر کے ذریعے حملہ کیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران فائرنگ کرکے تین فلسطینی جوانوں کو شہید کردیا تھا۔

News ID 1916661

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha